Fatwa Online Durood-e-Minhaj
Home Latest Questions Most Visited Ask Scholar
   
فتویٰ آن لائن - کیا ایک سنی لڑکا شیعہ لڑکی سے شادی کر سکتا ہے؟

کیا ایک سنی لڑکا شیعہ لڑکی سے شادی کر سکتا ہے؟

موضوع: عقائد  |  نکاح

سوال پوچھنے والے کا نام: محمد علی       مقام: نا معلوم

سوال نمبر 2923:
السلام علیکم میرا سوال یہ ہے کہ کیا ایک سنی لڑکے کا شیعہ لڑکی سے شادی کرنا جائز ہے؟

جواب:

صحیح العقیدہ مسلمان لڑکا صحیح العقیدہ مسلمان یا پھر کتابی لڑکی سے نکاح کر سکتا ہے۔ (یاد رہے کتابی ایسی لڑکی جو مسلمان ہونے کے بعد مرتد ہو کر کتابی نہ بنی ہو) اگر بدعقیدہ ہو خواہ کسی سے تعلق رکھتی ہو جائز نہیں ہے۔ جس طرح لڑکی کے لیے بدعقیدہ لڑکے کے ساتھ نکاح کرنا جائز نہیں، اسی طرح لڑکے کے لیے بھی بدعقیدہ لڑکی سے نکاح کرنا جائز نہیں ہے۔

مزید مطالعہ کے لیے یہاں کلک کریں
کیا سنی مسلک کی لڑکی شیعہ سے نکاح کر سکتی ہے؟

واللہ و رسولہ اعلم بالصواب۔

مفتی: عبدالقیوم ہزاروی

تاریخ اشاعت: 2013-11-16


Your Comments