Fatwa Online Durood-e-Minhaj
Home Latest Questions Most Visited Ask Scholar
   
فتویٰ آن لائن - کیا قرض لیکر منت پوری کرنا جائز ہے؟

کیا قرض لیکر منت پوری کرنا جائز ہے؟

موضوع: نذر یا منت  |  قرض

سوال پوچھنے والے کا نام: فاطمہ علی       مقام: نو شہرہ

سوال نمبر 2888:
السلام علیکم میرا سوال یہ ہے کہ اگر منت کا ارادہ کرتے وقت انسان دیگ کا تصور کرے کہ غرباء میں تقسیم کروں گا مگر بعد میں حالات درست نہیں ہوتے تو کیا قرض لیکر صدقہ منت پورا کرنا جائز ہے؟ یا حسب توفیق جو بھی تقسیم کیا جائے درست ہو گا۔

جواب:

چادر دیکھ کر پاؤں پھیلانے چاہیں اور تصور بھی وہی کرنا چاہیے جس کی امید ہو۔ لہذا اگر اب آپ کے حالات ٹھیک نہیں رہے تو حسب توفیق جو بھی ہے صدقہ کر دیں۔ غریب غربا میں تقسیم کر دیں، قرض اٹھانے کی ضرورت نہیں ہے۔

واللہ و رسولہ اعلم بالصواب۔

مفتی: عبدالقیوم ہزاروی

تاریخ اشاعت: 2013-10-14


Your Comments