Fatwa Online Durood-e-Minhaj
Home Latest Questions Most Visited Ask Scholar
  وطن سے محبت کی شرعی حیثیت کیا ہے؟ 
فتویٰ آن لائن - لڑکی اور لڑکے کے لئے شادی کا مناسب وقت، عمر کیا ہونا چاہئے؟

لڑکی اور لڑکے کے لئے شادی کا مناسب وقت، عمر کیا ہونا چاہئے؟

موضوع: نکاح

سوال پوچھنے والے کا نام: ندیم تبسم       مقام: ہانگ کانگ

سوال نمبر 2881:
السلام علیکم میرا سوال یہ ہے کہ لڑکی کی عمر 18 سے کم ہو تو شادی کا کیا حکم ہے؟ نیز بتائیں کہ لڑکی اور لڑکے کے لئے شادی کا مناسب وقت، عمر کیا ہونا چاہئے؟

جواب:

لڑکا لڑکی جب بالغ ہو جائیں شادی کر سکتے ہیں۔ البتہ ملکی قانون کے مطابق لڑکے کی عمر اٹھارہ (18) سال اور لڑکی کی عمر سولہ (16) ہونا ضروری ہے۔ باقی شادی کا مناسب وقت وہی ہے جب دونوں عاقل بالغ ہوں اور لڑکا جسمانی اور مالی دونوں طرح کے حقوق پورے کرنے کی طاقت رکھتا ہو۔

واللہ و رسولہ اعلم بالصواب۔

مفتی: عبدالقیوم ہزاروی

تاریخ اشاعت: 2013-10-14


Your Comments