کیا عورتیں مخصوص تقاریب میں‌ ہاف بازو والے لباس پہن سکتی ہیں؟


سوال نمبر:2844
السلام علیکم میرا سوال یہ ہے کہ عورتوں کا تنگ اور ہاف بازو والے لباس کا پہننا صرف شادی کے موقع پر (صرف خواتین کی تقریب کے لئے) کیسا عمل ہے؟

  • سائل: بشری سلیممقام: کوٹلی ستیاں
  • تاریخ اشاعت: 23 ستمبر 2013ء

زمرہ: پردہ و حجاب اور لباس

جواب:

جتنا عورت کا ستر ہے اس کو چھپانا ہر جگہ لازمی ہے خواہ عورتوں کی محفل ہو یا مردوں کی۔ اس لیے جو لباس عام دنوں میں جائز نہیں، وہ شادی بیاہ کے مواقع پر بھی جائز نہیں ہے۔ ایسا باریک اور تنگ لباس جس میں اعضاء واضح ہوں، وہ جائز نہیں ہے۔ مقصد پردہ پوشی ہوتا ہے، اگر لباس پہن کر بھی جسم ننگا رہے تو ایسا لباس جائز نہیں ہے۔ اس سے عورت کی عزت ہی نہیں ہے بلکہ اس کا وقار بھی کم ہوتا ہے۔ معلوم نہیں کچھ عورتیں اپنے آپ کو اتنا سستا کیوں کرنا چاہتی ہیں؟ اسلام تو عورت کا وقار بلند کرتا ہے۔ یہ میری سوچ سے بالا ہے کہ مسلمان ہو کر بھی مغرب کی اندھی تقلید کرتی ہوئی عورت یہ کیوں نہیں سوچتی کہ وہ اپنی عزت بازار کے لونڈوں کی نظر کیوں کر رہی ہے؟ وہ اپنے آپ کو اتنا نیچا کیوں کرنا چاہتی ہے؟ کیا اسے اپنی قدر وقیمت معلوم نہیں ہے؟ کیا وہ احساس کمتری کا شکار ہو چکی ہے؟ لہذا اسلام عورت کو آزاد اور باوقار دیکھنا چاہتا ہے، اس لیے باپردہ عورت ہی باعزت زندگی گزار سکتی ہے اور ظاہر کا اثر باطن پر بھی ہونا ضروری ہے۔

مزید وضاحت کے لیے یہاں کلک کریں
کس طرح کا عبایا/جبہ پہننا صحیح ہے؟

واللہ و رسولہ اعلم بالصواب۔

مفتی: عبدالقیوم ہزاروی