Fatwa Online Durood-e-Minhaj
Home Latest Questions Most Visited Ask Scholar
  وطن سے محبت کی شرعی حیثیت کیا ہے؟ 
فتویٰ آن لائن - کیا نکاح کرنے کے ممنوع اوقات ہیں؟

کیا نکاح کرنے کے ممنوع اوقات ہیں؟

موضوع: نکاح

سوال پوچھنے والے کا نام: سید تسلیم حسین شاہ مشہدی       مقام: ملتان

سوال نمبر 2831:
السلام علیکم میرا سوال یہ ہے کہ نکاح کا ممنوع وقت بتائیں۔ بعض لوگ کہتے ہیں کہ نکاح روشنی میں ضروری ہے 12 بجے کے بعد نکاح نہیں ہوتا کیا یہ درست ہے؟ جس طرح نماز کے اوقات کے علاوہ نماز کی ادائیگی درست نہیں۔۔۔ کیا نکاح کا بھی دن کے کسی حصے میں ممانعت ہے؟

جواب:

یہ غلط اور من گھڑت بات ہے، شرعا نکاح کے لیے کوئی بھی وقت ممنوع نہیں ہے۔ لہذا آپ اپنی سہولت کے مطابق چوبیس گھنٹے میں سے جب مرضی نکاح کر سکتے ہیں۔

واللہ و رسولہ اعلم بالصواب۔

مفتی: عبدالقیوم ہزاروی

تاریخ اشاعت: 2013-09-23


Your Comments