جواب:
بہت افسوس ہے کہ شادی کے بعد خیال آیا ہے کہ لڑکی پسند نہیں ہے، یہ کام تو شادی سے پہلے کرنے والا تھا جو اب کر رہے ہیں۔ ہم تو یہ غلط مشورہ نہیں دے سکتے کہ آپ اس کو طلاق دے دیں۔ اگر اخراجات برداشت کر سکتے ہیں تو اس کی زندگی تباہ نہ کریں۔ جیسا کہ آپ نے بتایا کوئی جھگڑا بھی نہیں ہے۔ بہتر حل یہی ہے کہ اس کو طلاق نہ دی جائے۔
واللہ و رسولہ اعلم بالصواب۔
یہ فتویٰ جامعہ اسلامیہ منہاج القرآن کے مستند علمائے کرام نے شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہر القادری کی نگرانی میں جاری کیا ہے۔ تمام فتاویٰ کو قرآن و سنت کی روشنی میں تحقیق و تنقیح کے بعد جاری کیا جاتا ہے تاکہ اسلامی تعلیمات کی سچی اور قابلِ اعتماد رہنمائی عوام تک پہنچ سکے۔