حج کے واجب ہونے کی شرائط کیا ہیں؟

سوال نمبر:276
حج کے واجب ہونے کی شرائط کیا ہیں؟

  • تاریخ اشاعت: 24 جنوری 2011ء

زمرہ: حج

جواب:

حج کے واجب ہونے کی شرائط مقرر ہیں۔ اگر وہ شرائط پائی جائیں توحج واجب ہوگا، بصورت دیگر نہیں۔ وجوبِ حج کی شرائط درج ذیل ہیں :

1۔ مسلمان ہونا

2۔ بالغ ہونا

3۔ عقلمند ہونا

4۔ آزاد ہونا

5۔ تندرست ہونا

6۔ دورانِ سفر اخراجات کرنے کی قوت میسر ہونا

7۔ راستے میں امن و امان ہونا

8۔ جان کا خوف نہ ہونا

9۔ عورت کا حالت عدت میں نہ ہونا

10۔ عورت کے لئے شوہر یا محرم کا ساتھ ہونا۔

1. کاسانی، بداء الصنائع فی ترتيب الشرائع، 2 : 125
2. محمد امين، حاشيه ابن عابدين، 2 : 153
3. فتاوی عالمگيری، 2 : 44

واللہ و رسولہ اعلم بالصواب۔

اہم سوالات
  • بٹ کوئن کی ٹریڈنگ کا کیا حکم ہے؟
  • کاروباری شراکت کے اسلامی اصول کیا ہیں؟
  • قطع تعلقی کرنے والے رشتے داروں سے صلہ رحمی کا کیا حکم ہے؟