کیا حالت روزہ میں دانت نکلوانے سے روزہ ٹوٹ جاتا ہے؟
سوال نمبر:2743 السلام علیکم میرا سوال یہ ہے کہ کیا رمضان کے روزے کے دوران دانت نکلوانے کی صورت میں روزہ ٹوٹ جاتا ہے، جب کہ دانت سے خون بھی نہ نکلا ہو؟
دانت نکلوانے سے روزہ نہیں ٹوٹے گا، اگر کوئی انجکشن لگایا جائے نہ کوئی ایسی
دوا استعمال کی جائے جو گلے کے اندر جائے، نہ ہی خون کا کوئی قطرہ یا کوئی بھی چیز
گلے کے اندر جائے تو اس صورت میں روزہ نہیں ٹوٹے گا۔