خواب میں طواف کرنا کیسا ہے؟


سوال نمبر:2741
السلام و علیکم مجھے خواب آیا ہے خواب لمبا تھا پر مجھے اتنا حصہ یاد ہے کے ہم کعبہ شریف میں ہیں، میں چار طواف کرتی ہوں اور میں اپنے شوہر کو کہتی ہوں سات چکر لگانے سے طواف پورا ہوگا تو وہ کہتے ہیں ہاں اور میں پھر سے شروع کرتی ہوں دو چکر لگاتی ہوں پھر وہیں دو نوافل ادا کرتی ہوں نوافل پڑھ کے تھوڑا قرآن پاک پڑھتی ہوں ایسے ہی ہر بار کرتی ہوں جب چھ چکر ہو جاتے ہیں تو ابھی ساتواں چکر نھیں لگایا شوہر سے کوٰئی بات کرتی ہوں کے انکھ کھل گئی میں فجر کی نماز پڑھ کے اور شوال کا روزہ رکھ کے سوئی تھی مجھے بہت خواھش ہے حج عمرے کی ، تعبیر بتا دیں او دعا بھی کر دیں۔

  • سائل: فاریہمقام: ہانگ کانگ
  • تاریخ اشاعت: 09 ستمبر 2013ء

زمرہ: خواب اور بشارات

جواب:

اگر آپ صاحب استطاعت ہیں اور ابھی تک آپ نے حج بھی نہیں کیا تو پھر آپ پر لازم ہے کہ حج کریں لیکن خاوند یا محرم کا آپ کے ساتھ ہونا ضروری ہے۔ دوسری صورت اگر آپ صاحب استطاعت نہیں ہیں تو پھر یہ آپ کا شوق ہے۔ دعا ہے اللہ تعالی آپ کو یہ شوق پورا کرنے کی توفیق عطا فرمائے۔

واللہ و رسولہ اعلم بالصواب۔

مفتی: عبدالقیوم ہزاروی