Fatwa Online Durood-e-Minhaj
Home Latest Questions Most Visited Ask Scholar
  Three Day Dawra Uloom-ul-Hadith by Shaykh-ul-Islam Dr Muhammad Tahir-ul-Qadri 
فتویٰ آن لائن - کیا پراویڈنٹ فنڈ پر زکواۃ واجب ہے؟

کیا پراویڈنٹ فنڈ پر زکواۃ واجب ہے؟

موضوع: زکوۃ  |  شرائط وجوب زکوۃ

سوال پوچھنے والے کا نام: محمد ساقب جاوید       مقام: کراچی

سوال نمبر 2729:
السلام علیکم میرا سوال یہ ہے کہ میں ایک کمپنی میں جاب کرتا ہوں۔ میں اپنا پراویڈنٹ فنڈ نکلوا کر ایک پلاٹ انسٹالمنٹ پر بک کروایا ہے۔ پلاٹ پر گھر بنانا چاہتا ہوں۔ کیا اس پراویڈنٹ فنڈ پر زکواۃ واجب ہے؟

جواب:

اگر آپ یہ گھر اپنی رہائش کے لیے بنانا چاہتے ہیں اور پہلے آپ کے پاس گھر نہیں ہے تو پھر گھر یا پلاٹ کے لیے رکھی ہوئی رقم پر زکوۃ لاگو نہیں ہوگی، اگر اضافی گھر بنانا چاہتے ہیں پھر اس رقم پر زکوۃ ادا کرنی ہو گی۔

واللہ و رسولہ اعلم بالصواب۔

مفتی: عبدالقیوم ہزاروی

تاریخ اشاعت: 2013-09-09


Your Comments