کیا آیات متشابہات کو کہیں کتابی شکل میں جمع کیا گیا ہے؟


سوال نمبر:2722
السلام علیکم محترم مفتی صاحب آپ سے یہ دریافت کرنا چاہتا ہوں کہ کیا آیات متشابہات کو کہیں کتابی شکل میں جمع کیا گیا ہے، اگر کیا گیا ہے تو کیا آن لائن دستیاب ہو سکتی ہے؟ جزاکم اللہ خیر

  • سائل: شفیق احمدمقام: سعودی عربیہ
  • تاریخ اشاعت: 22 اگست 2013ء

زمرہ: متفرق مسائل

جواب:

آیات متشابہات کو علوم القرآن کی مختلف کتابوں میں درج کیا گیا ہے، لیکن مکمل آیات ایک جگہ نہیں ہیں کیونکہ ان کے بارے میں بھی اختلاف پایا جاتا ہے۔ بعض نے بعض آیات کو متشابہات کہا ہے بعض نے ان کو محکمات کہا ہے۔ اس لیے الگ الگ کتب کا مطالعہ کرنا پڑے گا۔

واللہ و رسولہ اعلم بالصواب۔

مفتی: عبدالقیوم ہزاروی