Fatwa Online Durood-e-Minhaj
Home Latest Questions Most Visited Ask Scholar
   
فتویٰ آن لائن - خانہ کعبہ کی چار دیواری کے اندر کس سمت میں نماز پڑھنی چاہیے؟

خانہ کعبہ کی چار دیواری کے اندر کس سمت میں نماز پڑھنی چاہیے؟

موضوع: عبادات  |  نماز

سوال پوچھنے والے کا نام: شفاعت احمد       مقام: ملتان

سوال نمبر 2719:
السلام علیکم میرا سوال یہ ہے کہ بیت اللہ یعنی خانہ کعبہ کی چار دیواری کے اندر کس سمت میں نماز پڑھنی چاہیے؟

جواب:

خانہ کعبہ کی چار دیواری کے اندر چاروں طرف رخ کر کے نماز پڑھ سکتے ہیں، لیکن جب جماعت کے ساتھ پڑھیں گے تو امام کے پیچھے ہونا ضروری ہے۔ یعنی جس طرف امام رخ کرے گا مقتدی بھی اسی طرف رخ کریں گے۔

واللہ و رسولہ اعلم بالصواب۔

مفتی: عبدالقیوم ہزاروی

تاریخ اشاعت: 2013-08-22


Your Comments