Fatwa Online Durood-e-Minhaj
Home Latest Questions Most Visited Ask Scholar
   
فتویٰ آن لائن - کس پراپرٹی پر زکوۃ لاگو ہوتی ہے؟

کس پراپرٹی پر زکوۃ لاگو ہوتی ہے؟

موضوع: ایمانیات  |  زکوۃ

سوال پوچھنے والے کا نام: سید سلمان       مقام: اسلام آباد

سوال نمبر 2678:
السلام علیکم میرا سوال یہ ہے کہ میری اپنی دو دکانیں ہیں، ایک رینٹ پر ہے جبکہ دوسری زیر تعمیر ہے۔ میں‌ یہ جاننا چاہتا ہوں میں‌ ان دکانوں کی زکوۃ کیسے شمار کروں؟

جواب:

دکانوں پر زکوۃ نہیں ہے بلکہ ان سے آنے والے رینٹ (کرایہ) یا ان کو بیچنے کی صورت میں حاصل ہونے والی رقم پر زکوۃ ہوتی ہے۔

واللہ و رسولہ اعلم بالصواب۔

مفتی: عبدالقیوم ہزاروی

تاریخ اشاعت: 2013-07-20


Your Comments