شیخین، صاحبین اور طرفین کن کو کہتے ہیں؟


سوال نمبر:2673
السلام علیکم میرا سوال یہ ہے کہ شیخین، صاحبین اور طرفین کون سے احباب ہیں؟ کیا فقہ اور حدیث میں یہ الگ الگ ہیں؟ علم الفقہ پر شیخ الاسلام کی چند کتب کے نام اور خطابات بتائیں۔ شکریہ

  • سائل: محمد یو نسمقام: آزادکشمیر
  • تاریخ اشاعت: 24 اگست 2013ء

زمرہ: متفرق مسائل

جواب:

فقہ میں شیخین سے مراد امام ابو حنیفہ اور امام ابو یوسف رضی اللہ عنہما ہیں۔ صاحبین سے مراد امام ابو یوسف اور امام محمد رضی اللہ عنہما ہیں اور طرفین میں امام ابو حنیفہ اور امام محمد رضی اللہ عنہما ہیں۔

خلفاء راشدین میں حضرت ابوبکر صدیق اور حضرت عمر فاروق رضی اللہ عنہما کو شیخین کہتے ہیں جبکہ حضرت عثمان غنی اور حضرت علی رضی اللہ عنہما کو خَتنَین کہتے ہیں۔ یار رہے یہ اصطلاحات شرعی نہیں ہیں، عرف خاص میں علماء کی اصطلاحات ہیں جو کہ بالعموم عوام کو معلوم نہیں ہیں۔

واللہ و رسولہ اعلم بالصواب۔

مفتی: عبدالقیوم ہزاروی