Fatwa Online Durood-e-Minhaj
Home Latest Questions Most Visited Ask Scholar
  وطن سے محبت کی شرعی حیثیت کیا ہے؟ 
فتویٰ آن لائن - نماز کے فرائض، واجبات، سنن کہاں سے ثابت ہیں؟

نماز کے فرائض، واجبات، سنن کہاں سے ثابت ہیں؟

موضوع: عبادات  |  زکوۃ

سوال پوچھنے والے کا نام: مبشر شاہ       مقام: گوجرانوالہ، پاکستان

سوال نمبر 2662:
السلام علیکم ورحمۃ اللہ جناب مجھے چند سوالات کے جوابات بالدلائل مطلوب ہیں: پہلا سوال یہ کہ نماز کے فرائض، واجبات، سنن کہاں سے ثابت ہیں؟ دوسرا سوال یہ کہ نماز کی رکعتوں مثلا فرائض، واجب، سنت موکدہ، غیر موکدہ اور نوافل وغیرہ کہاں سے ثابت ہیں؟ تیسرا سوال یہ ہے کہ نماز کی چھ شرائط کہاں سے ثابت ہیں؟

جواب:

مذکورہ بالا تمام چیزیں قرآن وحدیث سے ثابت ہیں۔ ان میں کسی کا بھی اختلاف نہیں ہے۔ ان پر امت کا اجماع ہے اور یہ تسلسل سے چلی آ رہی ہیں۔

واللہ و رسولہ اعلم بالصواب۔

مفتی: عبدالقیوم ہزاروی

تاریخ اشاعت: 2013-08-24


Your Comments