Fatwa Online Durood-e-Minhaj
Home Latest Questions Most Visited Ask Scholar
   
فتویٰ آن لائن - پیشاب کا مریض شرعی امور کیسے ادا کرے گا؟

پیشاب کا مریض شرعی امور کیسے ادا کرے گا؟

موضوع: طہارت   |  نماز  |  وضوء

سوال پوچھنے والے کا نام: اکرام اللہ       مقام: ڈیرہ اسماعیل خان، پاکستان

سوال نمبر 2651:
السلام و علیکم میرا سوال یہ ہے کہ پیشاب کا مریض نماز، قرآن پاک کی تلاوت اور دیگر شرعی امور کیسے ادا کرے گا؟

جواب:

پیشاب یعنی سلسل بول کا مریض ہر نماز کے لیے نیا وضو کرے گا۔ اس وضو کے ساتھ قرآن پڑھے اور باقی ذکر اذکار کرتا رہے اور نوافل بھی ادا کرے۔ لیکن جب اگلی نماز کا وقت شروع ہو جائے گا تو وہ دوبارہ وضو کرے گا۔ مثلا مذکورہ مریض نماز ظہر کے لیے وضو کرے تو وہ نماز ظہر ادا کرنے کے بعد اسی وضو سے تلاوت قرآن مجید اور باقی نفلی عبادت جس کے لیے وضو کی ضرورت ہوتی ہے جاری رکھ سکتا ہے۔ لیکن جب نماز عصر کا وقت ہو گا تو وہ نماز عصر کے لیے نیا وضو کرے گا۔

مزید مطالعہ کے لیے یہاں کلک کریں
سلسل بول کی بیماری میں نماز کیسے ادا کی جائے گی؟

واللہ و رسولہ اعلم بالصواب۔

مفتی: عبدالقیوم ہزاروی

تاریخ اشاعت: 2013-07-20


Your Comments