Fatwa Online Durood-e-Minhaj
Home Latest Questions Most Visited Ask Scholar
   
فتویٰ آن لائن - اہلسنت کا حضرت امیر معاویہ کے بارے میں کیا عقیدہ ہے؟

اہلسنت کا حضرت امیر معاویہ کے بارے میں کیا عقیدہ ہے؟

موضوع: عقائد

سوال پوچھنے والے کا نام: محمد طاہر       مقام: ہری پور، پاکستان

سوال نمبر 2618:
السلام علیکم میرا سوال یہ ہے کہ اہلسنت کا حضرت امیر معاویہ رضی اللہ عنہ کے بارے میں کیا عقیدہ ہے؟

جواب:

حضرت امیر معاویہ رضی اللہ عنہ حضور صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے برادر نسبتی اور صحابی تھے۔ فتح مکہ کے موقع پر اپنے والد ابو سفیان رضی اللہ عنہ کے ہمراہ مسلمان ہوئے اور آخری دم تک اسلام کی خدمت کرتے رہے۔ بیس سال تک اسلامی ریاست کے گورنر اور بیس سال امیر المؤمنین کے عہدے پر فائز رہے۔

حضرت علی رضی اللہ عنہ سے جنگوں میں اور دیگر تنازعات میں ہم حضرت علی کرم اللہ وجہہ کو برسر حق اور حضرت امیر معاویہ رضی اللہ عنہ کو خطاء اجتہادی کا مرتکب مانتے ہیں۔ تاہم کسی کو سب وشتم کرنا اور کسی کی بے ادبی کرنا حرام ہے۔ یہ اکابر کا معاملہ ہے، اسے اپنے ہاتھ میں نہیں لینا چاہیے۔

واللہ و رسولہ اعلم بالصواب۔

مفتی: عبدالقیوم ہزاروی

تاریخ اشاعت: 2013-07-04


Your Comments