Fatwa Online Durood-e-Minhaj
Home Latest Questions Most Visited Ask Scholar
  وطن سے محبت کی شرعی حیثیت کیا ہے؟ 
فتویٰ آن لائن - خواب میں‌ پانی دیکھنے کی کیا تعبیر ہے؟

خواب میں‌ پانی دیکھنے کی کیا تعبیر ہے؟

موضوع: خواب اور بشارات

سوال پوچھنے والے کا نام: ارشاد احمد ملک       مقام: ملتان

سوال نمبر 2495:
السلام علیکم میرا سوال یہ ہے کہ میں نے خواب دیکھا کہ ہر طرف پانی ہی پانی ہے اور کوئی انسان نظر نہیں آرہا ہے۔ میں بھی اپنی جان بچانے کےلئے تیرتا ہوا ایک طرف جا رہا ہوں۔ اچانک دیکھتا ہوں کہ تین عدد بلیاں پانی میں ڈوبتی ہوئی جا رہی ہیں اور کسی درخت کی تلاش میں ہیں۔ مجھے ان پر بہت ترس آتا ہے اور میں ایک ایک کر کے ان کو اٹھا کر ایک قدرے انچی اور خشک جگہ پر بٹھا دیتا ہوں۔ جب میں آخری بلی کہ بھی خشک جگہ پر بٹھاتا ہوں تو وہ اپنے دانتوں سے میری بازو پر کاٹتی ہے بہت آہستہ آہستہ جیسے وہ میرا شکریہ ادا کر رہی ہو۔ اسی دوران فجر کی اذان میرے کان میں آئی اور میری آنکھ کھل گئی۔

جواب:

اچھا خواب ہے، آپ نے مشکل وقت میں کسی کی مدد کی ہے، جس کو آپ جانتے ہیں اور اللہ تعالی جانتا ہے۔ اس میں کوئی پریشانی والی بات نہیں ہے۔

واللہ و رسولہ اعلم بالصواب۔

مفتی: عبدالقیوم ہزاروی

تاریخ اشاعت: 2013-03-30


Your Comments