Fatwa Online Durood-e-Minhaj
Home Latest Questions Most Visited Ask Scholar
   
فتویٰ آن لائن - عدالت عظمیٰ اور محتسب کے ادارے کی شرعی حیثیت کیا ہے؟

عدالت عظمیٰ اور محتسب کے ادارے کی شرعی حیثیت کیا ہے؟

موضوع: متفرق مسائل

سوال پوچھنے والے کا نام: سید شاہد حسین کاظمی       مقام: پاکستان

سوال نمبر 2445:
السلام علیکم کیا فرماتے ہیں علمائے دین متین اور مفتیان شرع بیچ اس مسئلہ کے کہ سپریم کورٹ (عدالت عظمیٰ) اور نیب (محتسب) کے ادارے کی شرعی حیثیت اور اخلاقی جواز کیا ہے؟

جواب:

یہ دو قومی ادارے ہیں، جن کا مقصد ملکی آئین اور قانون کے مطابق ملک وقوم کی خدمت کرنا ہے۔ جب تک یہ ادارے ملک وقوم کی خدمت کو اپنی اولین ترجیح سمجھیں اور آئین اور قانون کو نہ توڑیں تو عوام کا بھی شرعی اور اخلاقی فرض ہے کہ ان کا ادب واحترام کریں، لیکن جب یہی ادارے ملک وقوم کا سودا کرنے پر آ جائیں تو پھر ان کا شرعی اور اخلاقی کوئی جواز نہیں بنتا ہے۔

واللہ و رسولہ اعلم بالصواب۔

مفتی: عبدالقیوم ہزاروی

تاریخ اشاعت: 2013-03-13


Your Comments