Fatwa Online Durood-e-Minhaj
Home Latest Questions Most Visited Ask Scholar
   
فتویٰ آن لائن - کیا مسلم سنار کے لیے صلیب بنانا جائز ہے؟

کیا مسلم سنار کے لیے صلیب بنانا جائز ہے؟

موضوع: جدید فقہی مسائل

سوال پوچھنے والے کا نام: عاصم       مقام: کویت

سوال نمبر 2389:
السلام علیکم میرا سوال یہ ہے کہ ایک جمعہ کو یہاں‌ کویت میں ایک مولوی صاحب اردو خطبہ میں فرماتے ہیں کہ جو لوگ سونے کا کام کرتے ہیں ان کے لیے صلیب یعنی عیسائیوں کا کراس بنانا حرام ہے۔ چونکہ ایک آدمی حضور صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے پاس آیا اس نے صلیب یعنی کراس پہن رکھا تھا تو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ناپسند فرمایا اور اس کو کہا کے اس کو اتار کر آؤ۔ برائے مہربانی رہنمائی فرمائیں کے کیا سونے کا کام کرنے کے لیے کراس بنانا حرام اور بنانے والے کی کمائی حرام ہو گی؟

جواب:

مسلمان سونے کا کام کرنے والا ہو یا لوہے کا اس سے اگر کوئی عیسائی صلیب بنوائے تو اس کی روزی حرام نہیں ہو گی۔ باقی رہا حضور صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے پاس آنے والے عیسائی کو صلیب اتارنے کے لیے کہنا، تو یہ صاف ظاہر ہے جب کوئی عیسائی مسلمان ہونے کے لیے آئے گا پھر اس کو صلیب اتارنے کا ہی حکم دیا جائے گا۔

واللہ و رسولہ اعلم بالصواب۔

مفتی: عبدالقیوم ہزاروی

تاریخ اشاعت: 2013-01-31


Your Comments