Fatwa Online Durood-e-Minhaj
Home Latest Questions Most Visited Ask Scholar
  وطن سے محبت کی شرعی حیثیت کیا ہے؟ 
فتویٰ آن لائن - امت محمدیہ سے قبل امتوں سے عالم برزخ میں‌ تیسرا سوال کیا کیا جاتا تھا؟

امت محمدیہ سے قبل امتوں سے عالم برزخ میں‌ تیسرا سوال کیا کیا جاتا تھا؟

موضوع: ایمانیات  |  عالم برزخ

سوال پوچھنے والے کا نام: محمد جاہر الدین       مقام: نامعلوم

سوال نمبر 2383:
السلام علیکم میرا سوال یہ ہے کہ عالم برزخ میں‌ ہر کسی سے تین سوالات پوچھے جائیں گے ان میں‌ سے ایک جو بہت اہم سوال ہے وہ حضور نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے بارے میں‌ ہے اور جو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے سب سے بڑھ کر محبت کرنے والے ہو گا وہی اس کا صحیح‌ جواب دے پائے گا۔ اسی طرح پہلا اور دوسرا سوال بھی سب کے لیے ہیں۔ میرا سوال یہ ہے کہ تیسرا سوال باقی انبیاء کی امتوں کے بارے میں‌ کیا تھا؟

جواب:

یہ غیب ہے جو حضور صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ہمیں بتا دیا، اگر نہ بتاتے تو ہمیں کوئی پتہ نہ ہونا تھا کہ کون کون سے سوالات پوچھے جائیں گے۔ پہلی امتوں سے جو سوالات پوچھے جاتے تھے ان کے بارے میں قرآن بھی خاموش ہے اور حدیث بھی خاموش ہے اس لیے ہمیں اس کھوج میں نکلنے کی ضرورت نہیں ہے۔

قرآن پاک میں ہے:

تِلْكَ أُمَّةٌ قَدْ خَلَتْ لَهَا مَا كَسَبَتْ وَلَكُم مَّا كَسَبْتُمْ وَلاَ تُسْأَلُونَ عَمَّا كَانُواْ يَعْمَلُونَ.

(البقرة، 2 : 141)

'وہ ایک جماعت تھی جو گزر چکی، جو اس نے کمایا وہ اس کے لئے تھا اور جو تم کماؤ گے وہ تمہارے لئے ہوگا، اور تم سے ان کے اعمال کی نسبت نہیں پوچھا جائے گا'۔

واللہ و رسولہ اعلم بالصواب۔

مفتی: عبدالقیوم ہزاروی

تاریخ اشاعت: 2013-03-09


Your Comments