حلف پورا نہ ہونے پر کیا کرنا چاہیے؟


سوال نمبر:2344
السلام علیکم میرا سوال یہ ہے کہ میری ایک رشتہ دار نے کسی شخص کی محبت میں قرآن پاک ہاتھ میں پکڑ کر یہ کہا کہ میں اس شخص کو دل سے اپنا خاوند مانتی ہوں۔ اب اس لڑکے نے کسی دوسری لڑکی سے شادی کر لی ہے۔ اسلام اس طرح کے حلف کے بارے میں کیا کہتا ہے اور ان الفاظ کی اسلام میں کیا اہمیت ہے؟

  • سائل: فاطمہ حنیفمقام: لندن، یوکے
  • تاریخ اشاعت: 23 جنوری 2013ء

زمرہ: معاملات

جواب:

ان الفاظ کی کوئی اہمیت نہیں، یہ اس کی تمنا ہے جس کا اس نے اظہار کیا ہے۔ اس طرح یکطرفہ محبت اور اظہار محبت کا کوئی فائدہ نہیں، وہ اس کا خاوند اسی وقت بن سکتا ہے جب دو گواہوں کی موجودگی میں بعوض حق مہر دونوں رضا مندی سے ایجاب وقبول کریں گے۔

واللہ و رسولہ اعلم بالصواب۔

مفتی: عبدالقیوم ہزاروی