جواب:
جہاں آپ کا دل مطمعن ہو جائے وہاں بیعت ہو جائیں۔ یہ فیصلہ آپ نے خود ہی کرنا ہے۔ شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری صاحب بیعت تو نہیں کرتے لیکن آپ نے یہ کہہ رکھا ہے کہ جو سچے دل سے تحریک منہاج القرآن میں شامل ہو جائے وہ حضور غوث الاعظم رضی اللہ عنہ کا براہ راست مرید ہو گا۔ بہرحال فیصلہ آپ نے اپنی مرضی سے کرنا ہے۔
واللہ و رسولہ اعلم بالصواب۔
یہ فتویٰ جامعہ اسلامیہ منہاج القرآن کے مستند علمائے کرام نے شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہر القادری کی نگرانی میں جاری کیا ہے۔ تمام فتاویٰ کو قرآن و سنت کی روشنی میں تحقیق و تنقیح کے بعد جاری کیا جاتا ہے تاکہ اسلامی تعلیمات کی سچی اور قابلِ اعتماد رہنمائی عوام تک پہنچ سکے۔