Fatwa Online Durood-e-Minhaj
Home Latest Questions Most Visited Ask Scholar
   
فتویٰ آن لائن - مسجد کی تعمیر کے بعد قبلہ سمت کو کیسے درست کیا جا سکتا ہے؟

مسجد کی تعمیر کے بعد قبلہ سمت کو کیسے درست کیا جا سکتا ہے؟

موضوع: فقہ اور اصول فقہ  |   مسجد

سوال پوچھنے والے کا نام: اکمل کندان       مقام: سرگودھا

سوال نمبر 2120:
محترم مفتی صاحب ! السلام علیکم مسجد کی تعمیر کے بعد جب اس کی قبلہ کی طرف سمت کو چیک کیا گیا تو مختلف ذرائع سے یہ بات معلوم ہوئی کہ اس میں تقریباً 23 ڈگری کا فرق ہے۔ اب قبلہ کی طرف سمت کا درست تعین ہو گیا ہے۔ اس بارے میں راہنمائی فرمائیں کہ جس رخ پر مسجد کی تعمیر ہو چکی ہے اسی طرح رخ رکھیں یا مسجد کو شہید کر کے دوبارہ سے تعمیر کی جائے؟ یا صرف قبلہ سمت کو صفوں کا رخ کر کے نماز ادا کی جاتی رہے؟

جواب:

قبلہ کا رخ تعین ہو گیا ہے لہذا آپ کے لیے جو ممکن ہو آسان ہو وہ کر سکتے ہیں۔ اگر مسجد شہید کر کے دوبارہ تعمیر کر سکتے ہوں تو ایسا بھی کر سکتے ہیں ورنہ شہید کرنے کے بجائے جس طرح قبلہ کا رخ متعین ہوا ہے صفیں اس طرف کر لیں اور لکیریں لگا لیں۔

واللہ و رسولہ اعلم بالصواب۔

مفتی: حافظ محمد اشتیاق الازہری

تاریخ اشاعت: 2012-09-15


Your Comments