Fatwa Online Durood-e-Minhaj
Home Latest Questions Most Visited Ask Scholar
   
فتویٰ آن لائن - شہادتِ توحید کی شرائط کیا ہیں؟

شہادتِ توحید کی شرائط کیا ہیں؟

موضوع: ایمانیات  |  ایمان باللہ

سوال نمبر 210:
شہادتِ توحید کی شرائط کیا ہیں؟

جواب:

شہادتِ توحید کی درج ذیل شرائط ہیں :

1۔ نفی و اثبات پر ایمان رکھنا (اللہ تعالیٰ کے سوا ہر شے کے معبود ہونے کی نفی کر دینا اور صرف اُسی کے معبود ہونے کا اقرار کرنا)۔

2۔ اﷲ تعالیٰ کے ایک ہونے کا اقرار نبی آخرالزماں صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی وساطت سے کرنا۔

3۔ صرف زبان سے اقرار ہی نہیں بلکہ دل سے سچا جاننا۔

4۔ ظاہر و باطن کو کلماتِ توحید کا پابند بنا لینا۔

5۔ شہادت کو اس طرح قبول کرنا کہ اس کے تمام تقاضے پورے ہو جائیں۔

6۔ اس (شہادت) میں مخلص ہونا۔

7۔ صرف اللہ تعالیٰ اور اس کے رسول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے لئے کسی سے محبت اور عداوت رکھنا۔

واللہ و رسولہ اعلم بالصواب۔


Your Comments