عربی لوگوں کے پیچھے نماز پڑھنا کیسا ہے؟


سوال نمبر:2048
السلام علیکم میں جہاں رہتا ہوں وہاں اہل سنت کا کوئی مرکز موجود نہیں ہے جہاں پر جمعہ کی نماز ادا کی جا سکے۔ یہاں صرف عربی مساجد ہیں، میرا عربی لوگوں کے پیچھے نماز پڑھنے کو دل نہیں کرتا۔ کیا میں اس حالت میں نماز عید اور نماز جمعہ ان کے امام کے پیچھے پڑھ سکتا ہوں۔ باقی نماز تو میں گھر پر پڑھ لیتا ہوں کیوں کہ مسجد مجھ سے 15 کلو میٹر دور ہے۔

  • سائل: وقارمقام: نامعلوم
  • تاریخ اشاعت: 03 اگست 2012ء

زمرہ: نماز  |  عقائد

جواب:

عربی لوگوں کے پیچھے نماز پڑھنا جائز ہے اس میں کوئی ممانعت نہیں ہے۔ البتہ اگر ایسے لوگ ہیں جن کے عقائد درست نہیں تو ان کے پیچھے نماز نہیں پڑھنی چاہیے۔ عربی ہو خواہ عجمی۔ اسلام میں سب برابر ہیں۔ بات عقائد ونظریات کی ہے، علاقے، نسل اور قوم قبیلہ کی نہیں۔

واللہ و رسولہ اعلم بالصواب۔

مفتی: حافظ محمد اشتیاق الازہری