Fatwa Online Durood-e-Minhaj
Home Latest Questions Most Visited Ask Scholar
   
فتویٰ آن لائن - داڑھی کی شرعی حیثیت کیا ہے؟

داڑھی کی شرعی حیثیت کیا ہے؟

موضوع: جدید فقہی مسائل  |  داڑھی کی شرعی حیثیت   |  سنت  |  سنت مو کدہ

سوال پوچھنے والے کا نام: حافظ راشد اسلم       مقام: گوجرانوالہ-پاکستان

سوال نمبر 1976:
داڑھی کی شرعی حیثیت کے بارے میں رہنمائی فرمائیں۔

جواب:

داڑھی رکھنا سنت مؤکدہ ہے اورسنت مؤکدہ وہ عمل ہے جسے حضور نبی اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ایک دو مرتبہ کے علاوہ ہمیشہ بطورِ عبادت اپنایا ہو اور اس کی اقامت، تکمیلِ دین کی خاطر ہو، جیسے اذان، اقامت، نماز باجماعت وغیرہ سنتِ مؤکدہ ہیں۔ یہ ایسے اعمال ہیں جن کو ادا کرنے کی حضور نبی اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے تاکید فرمائی ہے۔ اس کے ادا کرنے پر اجر ملتا ہے اور بغیر عذر چھوڑ دینے کی عادت قابلِ ملامت و مذمت ہے۔

مزید مطالعہ کے لیے یہاں کلک کریں
داڑھی کی شرعی حیثیت کیا ہے؟

اس موضوع پر تفصیلی راہنمائی کے لیے شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کے درج ذیل خطابات سنیں

واللہ و رسولہ اعلم بالصواب۔

تاریخ اشاعت: 2012-07-10


Your Comments