پرسکون زندگی گزارانے کا وظیفہ کیا ہے؟


سوال نمبر:1890
السلام علیکم میں ان دنوں بہت پریشان کن زندگی بسر کر رہی ہوں کیونکہ میرے خاوند نے مجھے طلاق دے دی ہے میری ایک بیٹی بھی ہے۔ مجھے کچھ سمجھ نہیں‌ آ رہی کہ کیسے پر سکون زندگی بسر کروں، میں ہر وقت پریشان رہتی ہوں، اور ادوایات کے سہارے نہ تو زندگی گزار سکتی ہوں اور نہ گزارنا چاہتی ہوں، براہ مہربانی مجھے کوئی وظیفہ بتا دیں جس سے مجھے کچھ سکون مل سکے اور میں ایک پر سکون زندگی بسر کر سکوں، میں آپ کی بہت شکر گزار ہوں گی۔ اللہ آپ کو جزاء خیر عطا فرمائے، آمین

  • سائل: زینبمقام: لاہور، پاکستان
  • تاریخ اشاعت: 29 جون 2012ء

زمرہ: متفرق مسائل

جواب:

آپ کے سوال کا جواب درج ذیل ہے۔

1. أَلاَ بِذِكْرِ اللّهِ تَطْمَئِنُّ الْقُلُوبُ.

(الرَّعْد ، 13 : 28)

جان لو کہ ﷲ ہی کے ذکر سے دلوں کو اطمینان نصیب ہوتا ہے۔

2. وَاذْكُرُواْ اللّهَ كَثِيرًا لَّعَلَّكُمْ تُفْلِحُونَ.

(الْأَنْفَال ، 8 : 45)

اور اللہ کو کثرت سے یاد کیا کرو تاکہ تم فلاح پاجاؤ۔

3. وَمَن يَتَّقِ اللَّهَ يَجْعَل لَّهُ مَخْرَجًا.

(الطَّلاَق ، 65 : 2)

اور جو اللہ سے ڈرتا ہے وہ اس کے لئے (دنیا و آخرت کے رنج و غم سے) نکلنے کی راہ پیدا فرما دیتا ہے۔

ہر نماز کے بعد مذکورہ بالا آیات کو اول وآخر 11، 11 بار درود وسلام پڑھ کر تلاوت کریں۔

اس کے علاوہ نماز کی پابندی کریں، روزانہ تلاوت قرآن مجید کریں بکثرت حضور علیہ الصلاۃ والسلام پر درود وسلام پڑھا کریں۔ اسلامی تعلیمات کی پیروی کریں۔ اللہ تعالی آپ کی ہر پریشانی کو ختم کرے اور آپ کو دلی راحت وسکون میسر ہو۔

زیادہ سوچنے کی ضرورت نہیں ہے اپنی بیٹی کی اچھی تعلیم وتربیت کریں۔ اللہ تعالی پر کامل یقین رکھیں۔ اللہ تعالی آپ کی ضرور مدد فرمائے گا۔

مزید مطالعہ کے لیے شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کی کتاب
الفیوضات المحمدیۃ
کا مطالعہ کریں

واللہ و رسولہ اعلم بالصواب۔

مفتی: حافظ محمد اشتیاق الازہری