خواب میں سانپ یا سپولیئے دیکھنا کیسا ہے؟


سوال نمبر:1839
یہ خواب میری بیگم کو پچھلے ہفتے میں نظر آیا تھا ۔ صبح کی نماز سے کوئی آدھا گھنٹہ قبل کی بات ہے، میں دیکھتی ہوں کہ میرے اُوپر بہت سارے پیسل جتنے سلیٹی رنگ کے (سپولئیے) ہوتے ہیں اور میں اپنی امی کے پاس جاتی ہوں اور وہ اِن کو اُتارتی ہیں لیکن جب میں واپس آتی ہوں تو دوبارہ ہو جاتے ہیں۔ میں یہ بھی دیکھتی ہون کہ وہ سپولیئے میرے پاوںٗ کی جانب سے اُوپر چٹرتے ہیں۔ اسکے علاوہ میں قرآن پاک کی اک کلاس پڑھا رہی ہوتی وہ اُدھر بھی آ جاتے ہیں۔ (ہم دونوں منہاج سے وابسطہ ہیں اور فیوضاتِ محمدیا سے بھی اکتسابِ فیض لیتے ہیں) آپ سانپ یا سپولئیے کی تعبیر بتا دیں اور اس کو قابو پانے کا حل بھی مرحمت فرما دیں)۔

  • سائل: محمد حسیب مرزامقام: یو اے ای
  • تاریخ اشاعت: 10 جون 2012ء

زمرہ: خواب اور بشارات

جواب:

سانپ کو خواب میں دیکھنے کی درج ذیل تعبیرات ہو سکتی ہیں:

  1. سانپ کا خواب میں دیکھنا کبھی کبھار اہل و عیال کی طرف سے عداوت و دشمنی کی علامت ہے۔
  2. کبھی اس کی تعبیر زیادہ حسد کرنے والے شریر قسم کے پڑوسی سے کی جاتی ہے۔
  3. خواب میں سانپ کو دیکھنا عظیم طاقت ملنے کی بھی دلیل ہے۔
  4. جابر بادشاہ یا آگ کی علامت ہے۔
  5. مریض کا خواب میں سانپ کا دیکھنا اسکی موت کی علامت ہے۔

اپنے دشمنوں سے محتاط رہیں حسب توفیق صدقہ و خیرات کریں۔ گھر میں نماز اور تلاوت قرآن کی پابندی کریں۔ حضور صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم پر بکثرت درود و سلام پڑھیں۔ کسی پر ظلم و زیادتی نہ کریں۔ کسی کا حق نہ ماریں اور نہ ہی کسی کا مال ناحق اور باطل طریقے سے لیں۔

واللہ و رسولہ اعلم بالصواب۔

مفتی: حافظ محمد اشتیاق الازہری