سیدنا علیؓ کو مولا، مشکل کشا اور شیرخدا کیوں کہتے ہیں؟


سوال نمبر:1830
مولا علی کرم اللہ وجہہ کے القابات مولا، مشکل کشا اور شیرخدا کی وجہ تسمیہ کی دلائل کے ساتھ وضاحت کر دیں۔

  • سائل: عدنان کبیرمقام: بریڈفورڈ
  • تاریخ اشاعت: 27 جون 2012ء

زمرہ: روحانیات  |  شرک  |  توحید

جواب:

حضرت سیدنا علی رضی اللہ عنہ کا لقب اسد اللہ یعنی شیرِ خدا ہے اور یہ لقب آپ کی بہادری کی وجہ سے آپ کو دیا جاتا ہے۔ جیسے ہمارے ہاں رستمِ زمان، شیرِ پاکستان، شیرِ بنگال وغیرہ کے القاب ہیں۔ اسی طرح حضرت علی رضی اللہ عنہ کو ان کی شجاعت و بہادری کی وجہ سے شیرخدا یعنی اللہ تعالیٰ‌ کا شیر کہتے تھے۔

مزید مطالعہ کے لیے ملاحظہ کیجیے
حضرت علی رضی اللہ عنہ کو مولا اور مشکل کشا کیوں کہتے ہیں؟

واللہ و رسولہ اعلم بالصواب۔