نفس کی حقیقت کیا ہے؟


سوال نمبر:178
نفس کی حقیقت کیا ہے؟

  • تاریخ اشاعت: 21 جنوری 2011ء

زمرہ: روحانیات  |  روحانیات

جواب:

اللہ تعالیٰ نے انسانی قالب میں عقل، قلب اور روح کی طرح ’’نفس‘‘ کو بھی ایک مستقل جوہر کے طور پر پیدا فرمایا ہے حقیقت میں نفس ایک ہی ہے مگر اس کی صفات مختلف ہیں اس کی سات اقسام ہیں، ہر قسم کے نفس کے الگ خواص وصفات ہیں اور یہ الگ اثرات انسانی طبعیت و مزاج، عادات و خصائل اور اخلاق و اعمال سے ظاہر ہوتے ہیں نفس بذات خود بھی انسان کے احوال و اخلاق کی تشکیل پر اثر انداز ہوتا ہے۔ نفس کی چار جبلتیں ہیں اور اسکی خواہشات کی اصل جڑ اور اس کی فطرت کا تقاضا بھی یہی ہیں۔

1۔ضعف : یہ خشک مٹی کی فطرت کا تقاضا ہے۔

2۔ بخل : یہ تر مٹی کی فطرت کا تقاضا ہے۔

3۔ شہوت : اس کا باعث کیچڑ ہے۔

4۔ جہالت : یہ خشک اور سوکھی مٹی کا تقاضا ہے۔

نفس کے تمام اخلاق و صفات کی دو بنیادیں ہیں اول غصہ اور جلد بازی دوئم طمع۔

اس کا غصہ جہالت کی وجہ سے ہے اور طمع حرص کی وجہ سے ہوتا ہے۔ نفس دو قسم کے افعال سر انجام دیتا ہے ایک معصیت و نافرمانی اور دوسری کینہ خصلت جیسے تکبر، حسد، بخل، غصہ اور جو باتیں شرعاً اور عقلاً ناپسندیدہ اور بری ہیں۔

واللہ و رسولہ اعلم بالصواب۔