Fatwa Online Durood-e-Minhaj
Home Latest Questions Most Visited Ask Scholar
  وطن سے محبت کی شرعی حیثیت کیا ہے؟ 
فتویٰ آن لائن - کیا قرآن مجید میں لا الہ اللہ محمد رسول اللہ کا بیان نہیں ہے؟

کیا قرآن مجید میں لا الہ اللہ محمد رسول اللہ کا بیان نہیں ہے؟

موضوع: ایمانیات

سوال پوچھنے والے کا نام: محمد عتیق واجد قادری       مقام: یادگیر ، ہندوستان

سوال نمبر 1649:
السلام علیکم میرا سوال یہ ہے کہ کیا قرآن مجید میں لا الہ اللہ محمد رسول اللہ کا بیان نہیں ہے؟

جواب:

قرآن پاک میں کلمہ طیبہ کے دونوں حصے الگ الگ آئے ہیں بعد میں پھر علمائے کرام نے ان بکھرے موتیوں کو جمع کر کے ایک لڑی میں پرو دیا ہے۔ آیات درج ذیل ہیں:

لَا إِلَهَ إِلَّا اللَّهُ.

(الصافات، 37 : 35)

اللہ کے سوا کوئی لائقِ عبادت نہیں۔

لَا إِلَهَ إِلَّا اللَّهُ.

(محمد، 47 : 19)

 اﷲ کے سوا کوئی معبود نہیں۔

مُّحَمَّدٌ رَّسُولُ اللَّهِ.

(الفتح، 48 : 29)

محمد (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) اﷲ کے رسول ہیں۔

واللہ و رسولہ اعلم بالصواب۔

مفتی: محمد شبیر قادری

تاریخ اشاعت: 2012-10-01


Your Comments