کیا سالی سے نکاح کرنا جائز ہے؟


سوال نمبر:1616
کیا میں اپنی طلاق یافتہ بیوی کی بہن سے شادی کر سکتا ہوں؟

  • سائل: محمد خانمقام: مانچسٹر
  • تاریخ اشاعت: 10 اپریل 2012ء

زمرہ: محرمات نکاح

جواب:

جی ہاں! پہلی بیوی کے فوت ہوجانے یا طلاق دے دینے کے بعد اس کی بہن یعنی اپنی سالی سے نکاح کرنا جائز ہے۔ شریعت نے دو بہنوں کو ایک وقت میں رکھنا ناجائز اور حرام قرار دیا ہے، پہلی بیوی کو طلاق دینے کے بعد یا اس کی موت کے بعد سالی سے نکاح کرنا شرعا جائز وحلال ہے۔ لہذا آپ اپنی طلاق یافتہ بیوی کی عدت گزرنے کے بعد بیوی کی بہن سے شادی کر سکتے ہیں۔

واللہ و رسولہ اعلم بالصواب۔

مفتی: حافظ محمد اشتیاق الازہری

✍️ مفتی تعارف

یہ فتویٰ جامعہ اسلامیہ منہاج القرآن کے مستند علمائے کرام نے شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہر القادری کی نگرانی میں جاری کیا ہے۔ تمام فتاویٰ کو قرآن و سنت کی روشنی میں تحقیق و تنقیح کے بعد جاری کیا جاتا ہے تاکہ اسلامی تعلیمات کی سچی اور قابلِ اعتماد رہنمائی عوام تک پہنچ سکے۔