Fatwa Online Durood-e-Minhaj
Home Latest Questions Most Visited Ask Scholar
   
فتویٰ آن لائن - چائینہ نمک حلال ہے یا حرام؟

چائینہ نمک حلال ہے یا حرام؟

موضوع: جدید فقہی مسائل  |  حلال کھانے

سوال پوچھنے والے کا نام: آنسہ       مقام: کراچی، پاکستان

سوال نمبر 1575:
السلام علیکم مجھے چائینہ نمک کے حلال یا حرام ہونے کا فتویٰ دلیل کے ساتھ چاہیے، شکریہ

جواب:

زمین سے جو بھی چیز پیدا ہوتی ہے، وہ حلال ہوتی ہے۔ نمک بھی زمین سے ہی نکلتا ہے، یہ بھی پھل، فروٹ، سبزیوں کی طرح حلال ہے، لہذا چائنہ نمک حلال ہے۔

البتہ اگر بعد میں اس کے ساتھ کوئی حرام یا نجس چیز ملا دی جائے تو پھر حرام ہوگا، وگرنہ یہ حلال ہی ہے۔ اللہ تعالیٰ نے بے شمار مرتبہ قرآن مجید میں ارشاد فرمایا :

هُوَ الَّذِي خَلَقَ لَكُم مَّا فِي الأَرْضِ جَمِيعاً

(الْبَقَرَة ، 2 : 29)

وہی ہے جس نے سب کچھ جو زمین میں ہے تمہارے لئے پیدا کیا،

لہذا زمین سے پیدا ہونے والی پاک اور حلال چیزیں جہاں مرضی پیدا ہوں جس مرضی ملک میں پیدا ہوں، وہ حلال اور پاک ہیں۔

واللہ و رسولہ اعلم بالصواب۔

مفتی: حافظ محمد اشتیاق الازہری

تاریخ اشاعت: 2012-04-02


Your Comments