کیا جنابت کی حالت میں زبانی قرآن پڑھنا جائز ہے؟


سوال نمبر:1490
السلام علیکم کیا بغیر وضو کے قرآن مجید کو پڑھا جا سکتا ہے؟ کیا جب انسان پر غسل فرض ہو تو وہ زبانی قرآن مجید پڑھ سکتا ہے؟ اذان کا جواب دینا، اور درود و سلام پڑھنا اس کے لیے جائز ہے یا نہیں؟

  • سائل: محمد وسیممقام: دبئی
  • تاریخ اشاعت: 07 مارچ 2012ء

زمرہ: تلاوت‌ قرآن‌ مجید  |  نفاس  |  حیض  |  نماز  |  درود و سلام

جواب:

بغیر وضو کے زبانی قرآن مجید پڑھا جا سکتا ہے۔ جنابت، حیض اور نفاس کی حالت میں زبانی قرآن مجید پڑھنا جائز نہیں، اور نہ ہی قرآن مجید کو چھونا جائز ہے۔ البتہ اذان کا جواب دینا اور درود و سلام پڑھنا جائز ہے۔

واللہ و رسولہ اعلم بالصواب۔

مفتی: حافظ محمد اشتیاق الازہری