کیا بیوی کو چھونے سے قبل طلاق دی جاسکتی ہے؟


سوال نمبر:1484
کیا شوہر اور بیوی کے مابین کوئی تعلق نہ بنے اور شوہر اسے طلاق دے دیتا ہے تو کیا وہ طلاق ہو جاتی ہے؟

  • سائل: شاہینمقام: پاکستان
  • تاریخ اشاعت: 14 مارچ 2012ء

زمرہ: طلاق

جواب:

شرعی نکاح کے بعد بغیر کسی تعلق کے، اگر شوہر اپنی بیوی کو طلاق دے تو ایسی طلاق واقع ہو جاتی ہے۔ طلاق کے لیے نکاح کا ہونا ضروری ہے، آپس کے جسمانی تعلقات یا رخصتی کا نہیں، اگر شرعی طور پر نکاح ہو تو پھر طلاق ہو جاتی ہے۔ خلوت صحیحہ سے پہلے ایک بار طلاق دینے سے ہی نکاح ٹوٹ جاتا ہے اور عورت آزاد ہو جاتی ہے اور عدت کی بھی ضرورت نہیں ہوتی۔ عورت جہاں چاہے نکاح کر سکتی ہے، اگر وہ دونوں دوبارہ اکھٹے رہنا چاہتے ہیں تو پھر تجدید نکاح کرنا پڑے گا، کیونکہ اس میں رجوع نہیں ہوتا، بلکہ صرف تجدید نکاح ہی کرنا پڑتا ہے۔

واللہ و رسولہ اعلم بالصواب۔

مفتی: حافظ محمد اشتیاق الازہری