کیا نکاح سے قبل جسمانی تعلقات قائم کرنا جائز ہے؟


سوال نمبر:1459
میں نے ایک دفعہ کسی اسکالر سے سنا تھا کہ اگر لڑکی اور لڑکے کو کنفرم ہو کہ وہ مستقبل میں شادی کر لیں گے تو تب وہ ابھی سے ہی فزیکلی تعلقات شروع کر سکتے ہیں۔ میں یہ پوچھنا چاہتا ہوں کہ کیا یہ صحیح ہے یا نہیں؟ تفصیل سے وضاحت فرما دیں شکریہ۔

  • سائل: نا معلوممقام: پاکستان
  • تاریخ اشاعت: 15 فروری 2012ء

زمرہ: جدید فقہی مسائل

جواب:

نکاح سے پہلے اگر فزیکل تعلقات ہوں تو یہ زنا ہوتا ہے، اگرچہ بعد میں وہ دونوں شادی کر لیں۔ نکاح سے پہلے ایسے تعلقات قائم کرنا زنا ہے۔ نکاح کے بعد دونوں کے تعلقات حلال اور شریعت کے مطابق ہیں۔

واللہ و رسولہ اعلم بالصواب۔

مفتی: حافظ محمد اشتیاق الازہری

✍️ مفتی تعارف

یہ فتویٰ جامعہ اسلامیہ منہاج القرآن کے مستند علمائے کرام نے شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہر القادری کی نگرانی میں جاری کیا ہے۔ تمام فتاویٰ کو قرآن و سنت کی روشنی میں تحقیق و تنقیح کے بعد جاری کیا جاتا ہے تاکہ اسلامی تعلیمات کی سچی اور قابلِ اعتماد رہنمائی عوام تک پہنچ سکے۔