کیا ذہنی پریشانی کے عالم میں‌ طلاق دینے سے طلاق واقع ہو جاتی ہے؟

سوال نمبر:1404
کیافرماتے ہیں علمائے دین اس مسئلہ میں کہ ایک عمر رسیدہ محمد رفیق مصائب والآم کی انتہائی حالت میں گھرا ہوا ہے۔ ذہنی دباؤ، ٹینشن اور قبل از وقت بڑھاپے میں زندگی کا وقت پاس کر رہا ہے۔ کچھ عرصہ پہلے اس کا ایک تین منزلہ مکان جو ہندؤں کے وقت کا بنا ہوا تھا عمارت سمیت زمین بوس ہو گیا اس میں سائل محمد رفیق کا ایک جواں سال بیٹا، تین جوان بیٹیاں اور ایک بوڑھی ماں پانچوں افراد ملبہ تلے دب کر شہید ہوگئے۔ سائل کے لیے یہ صدمہ شدید ترین سانحہ تھا۔ ذہنی پریشانی اور صدمہ سے گزر رہا تھا کہ سائل کے چھوٹے بھائی نے والدین کی وراثت دوکان و مکان فروخت کر کے اس کی ساری رقم ہضم کر لی۔ حصہ مانگنے پر بھائی نے تعلقات بھی ختم کر لیے، سائل کی مالی حالت بہتر نہیں، کسمپرسی کی زندگی کاٹ رہا ہے۔ سائل محمد رفیق کا کہنا ہے کہ میر ی ساری اولاد حادثہ میں شہید ہو چکی ہے۔ بعض اوقات میر ی عقل صحیح حالت پر نہیں رہتی، مصائب و آلام کی وجہ سے ذہنی پریشانی، ٹینشن، فکر اور پریشانیوں نے مجھے بوڑھا اور بیمار کر دیا ہے، میرا عقل و شعور بھی صحیح سمت کام نہیں کرتا۔ ہم عمر رسیدہ میاں بیوی نے گھر میں گلی کے اندر ایک کریانہ کی دوکان بنا رکھی ہے۔ میں دوکان پر بیٹھتا ہوں، باتھ روم جانے کی حاجت، نماز اور کھانے کے دوران میر ی اہلیہ دوکان پر میرے کہنے پر بیٹھتی ہے اور اسے بیٹھنا ناگوار لگتا ہے، جس کی وجہ سے وہ نالاں رہتی ہے۔ حال ہی میں ایک رات 9 بجے میں حاجت کے لیے باتھ روم گیا تو میر ی بیوی دوکان پر موجود تھی، میں نے باتھ روم سے واپسی پر دوکان بند کر دی، پھر نماز پڑھنے کے لیے تیاری کرنے لگا تو بیوی سے تلخ کلامی ہوگی، جھگڑا بیوی سے دوکان پر بیٹھنے کی وجہ سے ہو ا۔ میں نے بیوی کو کہا دفعہ ہو جا۔ ٹینشن کی وجہ سے میر ی حالت اور عقل بہتر نہ تھی۔ بیوی نے آگے سے جواب دیا طلاق دو، پھر میں دفعہ ہوتی ہوں، چونکہ میں اضطراب اور کرب سے گزر رہا تھا، ذہنی طور پر اپ سیٹ اور ہوش قائم تھی، میرے منہ سے غیر ارادی، بے ساختہ انہونی ہوگئی اور یہ لفظ نکل گئے "طلاق ،طلاق ، طلاق"ـ حالانکہ میر ا کسی قسم کا کوئی ارادہ نہیں تھا اس وقت گھر میں صرف ہم میاں بیوی کے علاوہ کوئی نہیں تھا از راہ کرم خدارا ہماری مدد اور رہنمائی فرمائیں۔

  • سائل: محمد رفیقمقام: چوک قصاباں لیہ
  • تاریخ اشاعت: 13 جنوری 2012ء

زمرہ: مریض کی طلاق

جواب:

اس سوال کا تفصیلی جواب گزر چکا ہے
براہِ مہربانی مطالعہ کے لیے یہاں کلک کریں

واللہ و رسولہ اعلم بالصواب۔

اہم سوالات
  • بٹ کوئن کی ٹریڈنگ کا کیا حکم ہے؟
  • قطع تعلقی کرنے والے رشتے داروں سے صلہ رحمی کا کیا حکم ہے؟
  • مزارات پر پھول چڑھانے اور چراغاں کرنے کا کیا حکم ہے؟