کیا معینہ مدت کے ساتھ دگنا منافع طے کرنا جائز ہے؟


سوال نمبر:1386
ایک کمپنی جس کا نام Dollar Monster ہے، اس کمپنی میں سرمایہ کاری کا انداز کچھ اس طرح ہے کہ ایک شخص اپنی رقم انویسٹ کرتا ہے مثال کے طور پر 100$۔ اس کے بعد اسے ایک تاریخ دے دی جاتی ہے کہ فلاں تاریخ کو آپ کی رقم دوگنا ہو جائے گی۔ مثال کے طور پر 3 دن کا وقت دے دیا جتا ہے۔ اب 3 دن میں دوسرے جتنے لوگ سرمایہ کاری کریں گے، جیسے ہی دوسروں کی سرمایہ کاری 200$ تک پہنچے گی تو پہلے والا شخص جس نے 100$ انویسٹ کیے تھے، اس کے اکاونٹ میں 200$ جمع کروا دیئے جائیں گے۔ اسی طرح نئے آنے والے لوگ پہلے سے سرمایہ کاری کر چکنے والے لوگوں کی رقم دگنی کرنے کا سبب بنتے ہیں۔ کیا ایسا طریقہ جائز ہے؟

  • سائل: جواد صدیقمقام: ملتان، پاکستان
  • تاریخ اشاعت: 16 جنوری 2012ء

زمرہ: خرید و فروخت (بیع و شراء، تجارت)

جواب:

یہ بیع کا فاسد طریقہ ہے۔ اخلاقی اور قانونی جواز نہیں ہے۔ لہذا ایسی ساری خرید و فروخت کی اقسام ناجائز ہیں۔ جب حلال طریقے موجود ہیں تو پھر حرام کی طرف کیوں جاتے ہیں؟

واللہ و رسولہ اعلم بالصواب۔

مفتی: حافظ محمد اشتیاق الازہری