Fatwa Online Durood-e-Minhaj
Home Latest Questions Most Visited Ask Scholar
   
فتویٰ آن لائن - مسجد یا قبرستان میں نماز جنازہ پڑھنا کیسا ہے؟

مسجد یا قبرستان میں نماز جنازہ پڑھنا کیسا ہے؟

موضوع: نماز جنازہ   |   مسجد   |  مسجد میں نماز جنازہ

سوال پوچھنے والے کا نام: اسلام       مقام: ہیند

سوال نمبر 1348:
جنازہ کی نماز قبرستان میں پڑھنا کیسا ہے؟ اگر نماز کے لیے جگہ نہ ہو تو کیا مسجد میں یا قبرستان میں نماز جنازہ پڑھ سکتے ہیں؟ اگر قبرستان میں ایک جگہ بنا دی جائے تو کیا اس جگہ جنازہ کی نماز پڑھنا جائز ہے؟

جواب:

نماز جنازہ قبرستان اور مسجد دونوں میں پڑھنا جائز ہے، جی ہاں یہ بہتر ین صورت ہے کہ قبرستان میں ہی ایک جگہ نماز جنازہ کے لیے بنا دی جائے، اس سے قبروں کی بے حرمتی بھی نہیں ہوتی، حضور نبی اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے قبروں پر کھڑے ہونے یا ان کے ساتھ ٹیک لگانے سے منع فرمایا ہے، اگر تو قبروں کی بے حرمتی کا خطرہ نہ ہو تو پھر قبرستان میں نماز جنازہ پڑھنا جائز ہے۔ اسی طرح اگر میت سے بدبو آ رہی ہو یا اس سے خون یا پیپ وغیرہ ٹپک رہی ہو تو پھر مسجد میں جائز نہیں ہے۔ کیونکہ اس سے مسجد کا تقدس پامال ہوتا ہے۔

واللہ و رسولہ اعلم بالصواب۔

مفتی: حافظ محمد اشتیاق الازہری

تاریخ اشاعت: 2012-01-05


Your Comments