لاٹری ڈالنا کیسا ہے؟


سوال نمبر:1326
لاٹری ڈالنا کیسا ہے؟

  • سائل: محمد ثاقبمقام: گجرات
  • تاریخ اشاعت: 02 جنوری 2012ء

زمرہ: لکی کمیٹی

جواب:

لاٹری ڈالنا جوا ہے، جو اسلام میں حرام ہے۔ یہ شیطانی عمل ہے، قرآن مجید نے جوا سے منع کیا ہے، فرمایا گیا ہے کہ

يَا أَيُّهَا الَّذِينَ آمَنُواْ إِنَّمَا الْخَمْرُ وَالْمَيْسِرُ وَالْأَنصَابُ وَالْأَزْلاَمُ رِجْسٌ مِّنْ عَمَلِ الشَّيْطَانِ فَاجْتَنِبُوهُ لَعَلَّكُمْ تُفْلِحُونَo إِنَّمَا يُرِيدُ الشَّيْطَانُ أَن يُوقِعَ بَيْنَكُمُ الْعَدَاوَةَ وَالْبَغْضَاءَ فِي الْخَمْرِ وَالْمَيْسِرِ وَيَصُدَّكُمْ عَن ذِكْرِ اللّهِ وَعَنِ الصَّلاَةِ فَهَلْ أَنتُم مُّنتَهُونَo

(الْمَآئِدَة ، 5 : 90-91)

اے ایمان والو! بیشک شراب اور جُوا اور (عبادت کے لئے) نصب کئے گئے بُت اور (قسمت معلوم کرنے کے لئے) فال کے تیر (سب) ناپاک شیطانی کام ہیں۔ سو تم ان سے (کلیتاً) پرہیز کرو تاکہ تم فلاح پا جاؤo شیطان یہی چاہتا ہے کہ شراب اور جوئے کے ذریعے تمہارے درمیان عداوت اور کینہ ڈلوا دے اور تمہیں اللہ کے ذکر سے اور نماز سے روک دے۔ کیا تم (ان شرانگیز باتوں سے) باز آؤ گےo

لاٹری میں بڑے بڑے انعامات  کا لالچ دے کر لاکھوں ٹکٹ فروخت کیے جاتے ہیں اور ٹکٹوں کے ذریعے جو رقم جمع ہوتی ہے ان میں سے قرعہ اندازی کے ذریعے چند لاکھ روپے تقسیم کر دیئے جاتے ہیں، لہذا یہ لوگوں کے ساتھ ظلم ہے اور محض اتفاقی امر پر اس کی تقسیم ہوتی ہے۔ جو ناجائز ہے۔

واللہ و رسولہ اعلم بالصواب۔

مفتی: حافظ محمد اشتیاق الازہری