کیا قربانی کے جانور میں سے عقیقہ کے لیے حصہ دیا جا سکتا ہے؟


سوال نمبر:1225
السلام علیکم کیا عقیقہ قربانی کے حصوں کی طرح ایک گائے سے دیا جا سکتا ہے؟ اور یہ کب دینا بہتر ہے؟ اگر کسی کا عقیقہ بڑھاپے تک نہ دیا ہو تو کیا اب ادا کیا جا سکتا ہے؟

  • سائل: فیصل اکرممقام: نواب شاہ، سندھ، پاکستان
  • تاریخ اشاعت: 31 اکتوبر 2011ء

زمرہ: احکام و مسائلِ عقیقہ

جواب:

قربانی کے حصوں میں سے عقیقہ کے لیے بھی حصہ رکھا جا سکتا ہے۔

و کذالک ان اراده بعضهم العقيقه عن ولد ولدله من قبل.

(فتاویٰ عالمگيريه، 5 : 304)

اسی طرح اگر قربانی کے حصوں میں بعض افراد عقیقہ کا ارادہ کر لیں تو جائز ہے۔

عقیقہ کے لئے مستحب وقت ساتواں دن ہے۔ لیکن عمر میں کسی وقت بھی کر سکتے ہیں۔

واللہ و رسولہ اعلم بالصواب۔

مفتی: صاحبزادہ بدر عالم جان