کیا قیامت کے دن ماں کے رشتےسے بلایا جائے گا؟


سوال نمبر:1220
اسلام علیکم۔ کیا قیامت کے دن ماں کے رشتےسے بلایا جائے گا؟ مدلل جواب دیں۔ شکریہ

  • سائل: محمد عابدمقام: چشتیاں شریف
  • تاریخ اشاعت: 14 اکتوبر 2011ء

زمرہ: حشر

جواب:

حدیث پاک میں آتا ہے :

عن ابی درداء، قال: قال رسول الله صلی الله عليه وآله وسلم: تدعون يوم القيامة بأسمائکم وأسماء آبائکم، فأحسنوا أسمائکم.

رواه أحمد وأبو داؤد.
(بحواله مشکوة المصابيح: 408)

حضرت ابو درداء رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا : قیامت کے دن تمہیں تمہارے ناموں اور تمہارے آباء کے ناموں سے بلایا جائے گا، لہٰذا تم اپنے اچھے اچھے نام رکھا کرو۔

حدیث پاک سے ثابت ہو گیا کہ بندہ اپنے اور والد کے نام سے بلایا جائے گا۔

واللہ و رسولہ اعلم بالصواب۔

مفتی: صاحبزادہ بدر عالم جان