Fatwa Online Durood-e-Minhaj
Home Latest Questions Most Visited Ask Scholar
   
فتویٰ آن لائن - سحر و افطار کے اوقات قرآن مجید کی روشنی میں‌ کیا ہیں؟

سحر و افطار کے اوقات قرآن مجید کی روشنی میں‌ کیا ہیں؟

موضوع: عبادات  |  سحر و افطار کے احکام   |  روزہ

سوال پوچھنے والے کا نام: ملک کاشف شبیر       مقام: لاہور، پاکستان

سوال نمبر 1158:
سحر و افطار کا صحیح وقت قرآن کی روشنی میں‌ بیان فرما دیں۔ شیعہ حضرات سورۃ البقرۃ کی آیت نمبر 187 کا حوالہ دے کر کہتے ہیں‌ کہ افطار کا وقت رات ہونے پر ہے۔

جواب:

قرآن مجید میں اللہ رب العزت نے فرمایا :

وَكُلُواْ وَاشْرَبُواْ حَتَّى يَتَبَيَّنَ لَكُمُ الْخَيْطُ الْأَبْيَضُ مِنَ الْخَيْطِ الْأَسْوَدِ مِنَ الْفَجْرِ ثُمَّ أَتِمُّواْ الصِّيَامَ إِلَى الَّيْلِ.

(سورة البقرة، 2 : 187)

اور کھاتے پیتے رہا کرو یہاں تک کہ تم پر صبح کا سفید ڈورا (رات کے) سیاہ ڈورے سے (الگ ہو کر) نمایاں ہو جائے، پھر روزہ رات (کی آمد) تک پورا کرو۔

لہٰذا سحری کا وقت صبح صادق سے پہلے ہے اور افطاری کا وقت رات آنے سے پہلے ہے، غروب آفتاب سے رات شروع ہو جاتی ہے اور صبح صادق سے دن شروع ہو جاتا ہے اور روزہ دن کے وقت رکھا جاتا ہے۔

واللہ و رسولہ اعلم بالصواب۔

مفتی: صاحبزادہ بدر عالم جان

تاریخ اشاعت: 2011-08-14


Your Comments