کیا ایسے پلاٹ پر زکوٰۃ ہے جو بیچنے کے لیے خریدا گیا ہو ؟


سوال نمبر:1136
کیا ایسے پلاٹ پر زکوٰۃ ہے جو بیچنے کے لیے خریدا گیا ہو ؟

  • سائل: فاروقمقام: پاکستان
  • تاریخ اشاعت: 09 اگست 2011ء

زمرہ: زکوۃ

جواب:

زمین کی قیمت پر زکوٰۃ نہیں۔ اگر وہاں کوئی چیز کاشت ہوتی ہے تو پیداوار پر عشر فرض ہے۔ یونہی باغ ہو تو اس کے پھل پر، اگر مکان ہے، پلاٹ ہے تو اس پر کوئی زکوۃ نہیں، خواہ کتنی مالیت کا ہو۔ ہاں ان سے جو آمدنی بصورت کرایہ آتی ہو تو اس پر اگر وہ نصاب شرعی کے برابر ہے تو زکوۃ سال کے بعد فرض ہوگی، صرف زمین یا مکان یا پلاٹ پر کوئی زکوۃ یا عشر وغیرہ نہیں۔ خواہ مالیت لاکھوں روپے ہو۔

آپ کے سوال کا ایک ہی جواب ہے کہ زکوۃ پلاٹوں‘ مکانوں وغیرہ پر نہیں۔

واللہ و رسولہ اعلم بالصواب۔

مفتی: عبدالقیوم ہزاروی