شیخ عبد القادر جیلانی کو "گیارہویں والا پیر" کیوں کہا جاتا ہے؟


سوال نمبر:1105
السلام و علئکم مہر بانی فرما کر مجھے بتا دیں کہ حضرت عبد القادر جیلا نی کے نام کے سا تھ یارو یں شریف والا کیو ں آتا ہے؟

  • سائل: سعدیہ ملکمقام: گوجرانوالہ، پاکستان
  • تاریخ اشاعت: 13 جولائی 2011ء

زمرہ: عقائد

جواب:

حضرت شیخ عبدالقادر جیلانی رضی اللہ عنہ کا وصال 11 ربیع الثانی کو ہوا تھا۔ اس وقت سے مخلصین 11 ربیع الثانی کو ان کے لیے ایصال کرتے چلے آ رہے ہیں۔ 11 ربیع الثانی کی نسبت سے گیارویں شریف مشہور ہو گئی اور اسی نسبت سے آپ رضی اللہ عنہ کو گیارہویں والا پیر کہتے ہیں۔ ہر علاقے میں ان کے لیے مختلف نام رکھے گئے ہیں۔ مثلاً خیبر پختون خواہ میں "لوئے خوان" یعنی بڑے جوان سے مشہور ہیں، کہیں پیران پیر کے نام سے اور اسی طرح غوث الاعظم وغیرہ کے نام سے مشہور ہیں۔

اس موضوع پر مزید راہنمائی کے لیے شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہر القادری کی کتاب
ایصال ثواب کی شرعی حیثیت
کا مطالعہ کرنے کے لیے یہاں کلک کریں۔

واللہ و رسولہ اعلم بالصواب۔

مفتی: صاحبزادہ بدر عالم جان