جواب:
اس صورت میں طلاق واقع ہوجائے گی اور تین طلاقیں دینے پر حلالہ کیے بغیر دوبارہ
نکاح جائز نہیں ہے۔
فقہاء کرام فرماتے ہیں :
طلاق مکره واقع.
(هدايه، ج : 2، ص : 329)
مجبوری کی طلاق واقع ہوجاتی ہے۔
آپ لوگ علماء کرام کے پاس بیٹھنا گوارہ نہیں کرتے اگر علماء کرام کی مجالس میں بیٹھیں تو ضرور مستفید ہونگے۔ ایک فائدہ یہ کہ جب بھی ایسی صورت حال پیش آئے تو طلاق کےساتھ ان شاءاللہ کہنا چاہیے اس سے طلاق واقع نہیں ہوگی۔
واللہ و رسولہ اعلم بالصواب۔