کیا بیوٹی پارلر کھولنا جائز ہے؟


سوال نمبر:1039
میں بیوٹی پارلر کھولنا چاہتی ہوں اور مجھے برائیڈل میک اپ کرنے کا بہت شوق ہے اس سلسلے میں میری راہنمائی فرمائیں؟

  • سائل: صائمہ نذیرمقام: گجرانوالا، پاکستان
  • تاریخ اشاعت: 17 جون 2011ء

زمرہ: جدید فقہی مسائل

جواب:

خواتین خواتین کا میک اپ کرسکتی ہیں۔ مرد خواتین کا اور خواتین مردوں کا میک اپ نہیں کر سکتی یہ جائز نہیں ہے۔

بغیر ضرورت عورت عورت کی ان جگہوں کو بھی نہیں دیکھ سکتی جن کا چھپانا ضروری ہے یعنی ناف سے گھٹنوں تک۔ بوقت ضرورت ناف سے گھٹنوں تک کے علاوہ دیکھ اور چھو سکتی ہے، بشرط یہ کہ شہوت نہ ہو۔

(ہدایہ، بہار شریعت)

مسلمان عورت پر لازم ہے کہ وہ فحاشہ اور کافرہ عورت سے اپنا بدن چھپائے۔

(عالمگیری بحوالہ بہار شریعت)

واللہ و رسولہ اعلم بالصواب۔

مفتی: صاحبزادہ بدر عالم جان