Fatwa Online Durood-e-Minhaj
Home Latest Questions Most Visited Ask Scholar
   
فتویٰ آن لائن - کس شخص پر نکاح لازم ہے اور کون سے لوگ مجرد رہ سکتے ہیں؟

کس شخص پر نکاح لازم ہے اور کون سے لوگ مجرد رہ سکتے ہیں؟

موضوع: نکاح

سوال پوچھنے والے کا نام: محمد وقاص احمد       مقام: لاہور، پاکستان

سوال نمبر 1035:

مجرد لوگ سبقت لے گے۔( الحدیث)
نکاح کرنا میری سنت ہے۔( الحدیث)
دونوں احادیث کی وضا حت فرما دیں۔

کچھ بزرگان دین نے نکاح کیا اور کچھ مجرد رہے؟ تو کس شحص کو نکاح کرنا چاہے اور کون مجرد رہ سکتا ہے؟

جواب:
نکاح کرنا میری سنت ہے یہ حدیث درست ہے۔ لیکن مجرد لوگ سبقت لے گئے یہ ہمارے علم میں نہیں ہے۔ مہربانی فرما کر اس حدیث کا حوالہ مکمل کتاب، باب اور طبع کے ساتھ ہمیں بھیج دیں تاکہ ہمارے علم میں اضافہ ہوجائے۔

واللہ و رسولہ اعلم بالصواب۔

مفتی: عبدالقیوم ہزاروی

تاریخ اشاعت: 2011-06-14


Your Comments