سعودی عرب میں جمعہ کی سنتیں کب ادا کی جائیں؟


سوال نمبر:1005
تقریبا تمام سعودی عربیہ میں (وقت تبدیل ہوتا ہے فرق اتنا ہی ہے حرمین کے علاوہ) جمعہ کی پہلی اذان 10سے10:30 تک ہو جاتی ہے۔ زوال کا وقت تقریبا 11:50 سے 12 بجے تک ہے۔ امام صاحب 11:40 سے 11:50 تک آکر خطبہ شروع کر دیتے ہیں۔اس صورت میں سنتیں کس وقت اداکریں۔
  1. ذوال سے پہلے
  2. خطبہ کے درمیان
  3. جمعہ کے بعد

جزاک اللہ خیرا مع سلام

  • سائل: محسن ندیممقام: الریاض، سعودی عربیہ
  • تاریخ اشاعت: 24 مئی 2011ء

زمرہ: نماز جمعہ

جواب:
زوال سے پہلے سنتیں ادا کرنا صحیح نہیں ہے اس لیے آپ کے لیے بہتر ہے کہ آپ فرائض جمعہ کے بعد سنتیں ادا کریں۔ سنتیں ادا کرنے کی ترتیب میں‌ جس طرح آپ کے لیے آسانی ہو کر لیں۔ چاہے پہلے فرائض سے پہلے والی سنتیں ادا کر لیں یا پھر بعد والی، دونوں طرح جائز ہے۔

واللہ و رسولہ اعلم بالصواب۔

مفتی: صاحبزادہ بدر عالم جان

✍️ مفتی تعارف

یہ فتویٰ جامعہ اسلامیہ منہاج القرآن کے مستند علمائے کرام نے شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہر القادری کی نگرانی میں جاری کیا ہے۔ تمام فتاویٰ کو قرآن و سنت کی روشنی میں تحقیق و تنقیح کے بعد جاری کیا جاتا ہے تاکہ اسلامی تعلیمات کی سچی اور قابلِ اعتماد رہنمائی عوام تک پہنچ سکے۔